• news

سرائے مغل : کریک ڈائون ایک فلور مل کاگندم کا کوٹہ معطل 


سرائے مغل(نامہ نگار)میڈیا کی خبروں کے بعد محکمہ فوڈ کا آٹے کے زخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون ۔ ڈسٹرک فوڈ کنٹرولر حمزہ نور اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ندیم شاکر نے ٹیم کے ہمراہ چھاپے مار کر ایک فلور مل کاگندم کا کوٹہ معطل ،تین دوکانداروں کے لائسنس کینسل۔ ایک دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج۔سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا، ڈسٹرک فوڈ کنٹرولر حمزہ نور۔ مارکیٹ میں آٹے کا وافر سٹاک موجود ہے، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ندیم شاکر ۔سرائے مغل پریس کلب سے گفتگو۔گزشتہ روز بھائی پھیرو میں آٹے کی شدید قلت ،ذخیرہ اندوزی اور آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف قومی اخبارات میں سرائے مغل پریس کلب کی نمایاں خبریں شائع ہونے کے بعد محکمہ فوڈ میں کھلبلی مچ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن