عمران کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ‘ ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت جج راجا جواد عباس حسن نے کی۔ عدالت نے عمران کی 10 جنوری تک ضمانت میں توسیع کردی۔ بابر اعوان نے عمران خان کی ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف پیش کیا کہ عمران خان کی طبیعت ناساز ہے اور وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 10جنوری تک توسیع کردی۔