• news

پارلیمنٹ کا مشترکہ  اور قومی اسمبلی کا  اجلاس یکے بعد دیگرے آج  ہونگے


اسلام آباد(نا مہ نگار)پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس یکے بعد دیگرے آج(منگل کو) پارلیمنٹ ہائوس میں ہونگے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سہ پہر ساڑھے تین بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا۔ اجلاسوں میں اہم قانون سازی سمیت معمول کی کارروائی نمٹائی جائے گی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غورکیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن