بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی پر درج مقدمات ختم کر دیئے
اسلام آباد+کوئٹہ (نمائندہ نوائے وقت+ آئی این پی) سینیٹر اعظم خان سواتی پر درج مقدمات پر بلوچستان ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس عبدالحمید بلوچ نے اعظم سواتی پر صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کردئیے۔ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تین مقدمات وندر، بیلہ اور چمن میں درج تھے۔ علاوہ ازیں متنازعہ ٹویٹ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا اور سماعت (آج) منگل تک ملتوی کر دی گئی۔ اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان عدالت نے مؤقف اختیار کیا کہ مدعی متاثرہ فریق نہیں۔ اعظم سواتی کے خلاف کسی کی توہین کا معاملہ بنتا ہی نہیں، زیادہ سے زیادہ توہین پر ایک ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے۔75 سالہ شہری کو دو صوبوں میں گھماتے رہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر سے(آج) دلائل طلب کر لئے۔ بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دونوں جھوٹے مقدمات تھے ایک مقدمہ سینیٹر اعظم سواتی اور دوسرا عمران خان کے خلاف ہے۔