فردوس عاشق اعوان کی والدہ کا انتقال آج سپرد خاک کیا جائے گا،عمران خان اسد عمر، مریم اورنگزیب و دیگر کی تعزیت
لاہور؍ سیالکوٹ+ اسلام آباد (نیوز رپورٹر+اے پی پی+ نامہ نگار+ خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ گزشتہ روز وفات پا گئی ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج 20 دسمبر منگل صبح 11 بجے ان کے آبائی گاؤں کوبے جک میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کا جسد خاکی سیالکوٹ ان کے آبائی علاقے میں پہنچایا گیا۔ سپرد خاک کیا جائے گا۔ عمران خان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، جنرل سیکرٹری حماد اظہر، سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے پارٹی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔