• news

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ ہائی کورٹ میں درخواست ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہری نے دائر کی ہے جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں گورنر پنجاب کو بھی بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور چیف الیکشن کمشنرکو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کرنا آئین اور قانون کے خلاف ہو گا، عمران خان اپنے مفاد کے لیے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنا چاہتے ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے عدالت حکم جاری کرے۔

ای پیپر-دی نیشن