• news

جے آئی ٹی کا لانگ مارچ پر حملہ کی جگہ کا دورہ‘ سکیورٹی کے سخت اقدامات


وزیر آباد (نامہ نگار) تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر حملہ کیس کا معاملہ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، صوبائی مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، انجینئر مستنصر محمود ساہی اور چوہدری جمال ناصر چیمہ بھی ہمراہ تھے۔ جے آئی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر نے دیگر تفتیشی ٹیم کے ہمراہ لانگ مارچ حملہ کے جائے وقوعہ کا دورہ۔ ڈی پی او گجرات اور ڈی ایس پی وزیرآباد ملک عامر نے انہیں جائے وقوعہ اور اس کے اطراف کا دورہ کروایا۔ صوبائی مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ سابق گورنر سندھ عمران اسمعیل نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ تفتیش کو سائنٹیفک بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے۔ فرانزک لیب کے اہلکار بھی موقع پر کرائم سین کا معائنہ کرتے رہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش جاری ہے مختلف لوگوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔ جلد تفتیش مکمل ہو جائے گی اور حقائق قوم کے سامنے آ جائیں گے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گی، پوری قوم اور مسلم لیگ (ق) بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔
جے آئی ٹی ٹیم‘ دورہ

ای پیپر-دی نیشن