اقدام قتل کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)تھانہ شالیمار پولیس نے اسلحہ کے زور پر لوگوں کو ہراساں کرنے والے اقدام قتل کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔شالیمارپولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ اور اسلحہ کے زور پر لوگوں کو ہراساں کرنے والے ملزم عثمان عرف گوگا گجرکو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دو ماہ قبل باغبانپورہ بازار میں اپنے ساتھیوں سمیت فائرنگ کرکے 3 افراد کو زخمی کردیا تھا۔ملزم سے پسٹل اور گولیاں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔