عمر قید کے تین ملزموں کی باقی کی سزا معاف
لاہور(سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عمر قید کی سزاء کیخلاف اپیل میں قتل کے تین ملزمان سخاوت، تنویراور غلام مرتضی کی باقی بچ جانے والی سزاء معاف کرتے ہوئے اپیل نمٹا دی ہے ۔عدالت نے قرار دیاکہ ملزمان نے قتل عمد نہیں کیا ہے لڑائی جھگڑے کے وقوعہ میں جان سے مارنے کی نیت شامل نہیں تھی ملزمان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عمر قید کے تینوں ملزم 12سال کی سزاء مکمل کرچکے ہیں سزاوں میں رعایت شامل کرکے ملزم بائیس سالہ سزاء مکمل کرچکے ہیں ملزموں کی تین سال کی سزاء بچتی ہے ملزمان نے معمولی لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھی کوقتل کردیا تھا