ٹی 20 سیریز : انگلش ویمنز کی ویسٹ انڈیر کیخلاف مسلسل چوتھی فتح
لاہور ( سپورٹس ڈیسک) انگلش ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو چوتھے ٹی 20 میں 49 رنز سے شکست دے دی۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو 49 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں چار، صفر کی برتری حاصل کر لی۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 131 رنز بنائے۔میزبان ٹیم 132 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محض 82 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔
، ہیلی میتھیوز 23 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی طرف سے ٹاپ سکورر رہیں۔انگلینڈ کی جانب سے لورین بیل نے 4 جبکہ سوفی اور چارلی ڈین نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔