• news

24 گھنٹوں دوران 3 ہزار 421 ٹیسٹ گئے، مثبت شرح 0.12 فیصد ریکارڈ، کوئی جاں بحق نہیں ہوا 


بیجنگ، اسلام آباد (این این آئی + اے پی پی) قومی ادارہ صحت( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4کیس رپورٹ ہوئے اور کسی مریض کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔پیر کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران3ہزار421کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.12 فیصد رہی ۔ مزید برآں اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم کورونا سے متاثرہ25 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جبکہ چین میں کرونا کے پھیلاﺅ میں مزید شدت آ گئی ہے۔ کرونا سے متاثر 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کرونا کے 2 مریضوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ چینی حکام نے مسلسل احتجاج کے بعد 3 دسمبر سے کرونا کی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چین میں کرونا سے متاثر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کرونا کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے۔ 
کرونا 

ای پیپر-دی نیشن