• news

 2 ارب روپے ہرجانہ کیس: شہباز گل کے وکیل نے جواب کیلئے مہلت طلب کر لی


لاہور (خبر نگار) سیشن عدالت لاہور میں تحریک انصاف کے شہباز گل کے خلاف 2 ارب روپے کے ہرجانہ کیس پر سماعت ہوئی۔ شہباز گل کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کروا دیا اور عدالت سے جواب کیلئے مہلت طلب کر لی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دعوی پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز گل نے 31 جولائی کو پریس کانفرنس میں بھارتی فرم سے رشوت کا الزام لگایا، شہباز گل نے رشوت کا الزام لگا کر ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی۔ شہباز گل نے 140 ملین رشوت کا الزام لگایا، عدالت سے استدعا ہے کہ ساکھ کو نقصان پہنچانے پر شہباز گل سے 2 ارب روپے ہرجانہ دلوایا جائے۔
مہلت طلب

ای پیپر-دی نیشن