• news

تحریک عدم اعتماد کا مقصد الیکشن سے فرار ہے: فواد چودھری 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پر کہا ہے عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشن سے فرار ہے۔ رانا ثنا اور احسن اقبال کہتے تھے اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے۔ آج یہ لوگ جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں لیکن ہم بھاگنے نہیں دیں گے۔ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔ پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کریں گے۔ عوام کا فیصلہ حتمی ہے۔
فواد چودھری 

ای پیپر-دی نیشن