• news

تحریک انصاف نے میئر کراچی کے  امیدوار کیلئے خرم زمان کا نام فائنل کر لیا 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے میئر کراچی کے لیے پارٹی امیدوار کا نام فائنل کر لیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے میئر کراچی کے امیدوار کے لیے خرم شیر زمان کا نام فائنل کیا ہے تاہم خرم شیر زمان کے نام کا اعلان چیئرمین پی ٹی آئی خود کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے 3 دسمبر کو عمران خان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں تمام اراکین سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے عمران خان کو جمع کرائے تھے، خرم شیر زمان کی نامزدگی کا فیصلہ بھی اسی روز عمران خان سے ملاقات میں ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے تمام الیکشن سیل اور معاملات علی زیدی سنبھالیں گے جبکہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے معاملات بلال غفار دیکھیں گے اور سندھ میں جنرل الیکشن کے سیل کے سربراہ فردوس شمیم نقوی ہوں گے۔
 کراچی میئر امیدوار 

ای پیپر-دی نیشن