پٹرول بحران‘ اوگرا کی سابق چیئرپرسن سمیت 7 ملزموں کی ضمانت منسوخی پر سماعت 16 جنوری تک ملتوی
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے پٹرول بحران کے الزام میں اوگرا کی سابق چیئرپرسن عظمی عادل سمیت سات ملزموں کی ضمانتوں کی منسوخی کی درخواست پر سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ ملزم سعید احمد بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوا ہے۔ وفاقی حکومت نے ملزموں کی عبوری ضمانتوں کو ہائیکورٹ میں چلینج کر رکھا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانتیں منظور کی ہیں۔
پٹرول بحران/ سماعت ملتوی