• news

ٹورنٹو شہر کے اپارٹمنٹس سے 5 نعشیں‘ زخمی ملا‘ قاتل‘ مقتولین میں رشتے‘ کاروبار یا جان پہچان سے متعلق تفتیش جاری


ٹورنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی ایک رہائشی عمارت میں فائرنگ کے واقعہ میں 5 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔ پولیس کو رہائشی عمارت میں فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ مختلف اپارٹمنٹس میں مجموعی طور پر پانچ نعشیں موجود تھیں جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں ملا جس نے حملہ آور کے بارے میں بتایا۔ تاحال حملے کے محرک کا پتہ نہیں چل سکا۔ قاتل اور مقتولوں کے درمیان کسی قسم کے رشتے‘ کاروبار یا جان پہچان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے حملہ آور کا طویل تعاقب کیا اور بالآخر ملزم کو گھیر لیا۔ پولیس نے مسلح ملزم کو گرفتاری دینے کو کہا لیکن اس نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔ ہلاک ہونے والوں اور قاتل کے شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
کینیڈا فائرنگ


 

ای پیپر-دی نیشن