سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب ارکان کے داخلے پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج تک ملتوی
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب اور ارکان کی داخلے پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر مزید سماعت آج تک کے لیے ملتوی ہوگئی ہے۔ پنجاب حکومت اور دیگر فریقین نے جواب داخل کر دیئے ہیں۔ جسٹس شاہد بلال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے رانا مشہود سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ رانا مشہود احمد نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب اور اسمبلی سیشن میں اراکین پر پابندی کو چیلنج کر رکھا ہے۔
سماعت ملتوی