• news

او آئی سی نے بحرین میں انسانی حقوق پر یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد مسترد کر دی


جدہ(اے پی پی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپین پارلیمنٹ کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپین پارلیمنٹ کا فیصلہ غلط اور گمراہ کن معلومات پر مبنی ہے جو بحرین کے لیے ناراضگی کا باعث ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی نے انسانی حقوق کے اصولوں اور بین الاقوامی معیارات اور اپنے علاقوں میں شہریوں اور رہائشیوں کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کے لیے بحرین کے عزم کی تعریف کی اور بحرین کے لیے اپنی حمایت اور یکجہتی کی تجدید کی۔
قرارداد مسترد

ای پیپر-دی نیشن