• news

چین سے کشیدگی پر بھارت کو مروڑ: بحری جنگی جہاز بیڑے میں شامل کر لیا


نئی دلی (اے پی پی) بھارتی بحریہ نے چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران بحری جنگی جہاز 'آئی این ایس مورموگاﺅ'کواپنے بحری بیڑے میں شامل کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ بحری جہاز جدید ترین سینسرز، ریڈار اور زمین سے زمین اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہونے کے علاوہ نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیکل جنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ جدید راڈار سسٹم اور برہاموس سوپر سونک کروز میزائل بھی نصب کیا گیا ہے جس کی رینج 450کلومیٹر ہے۔ یہ جہاز سٹیلتھ گائیڈڈ میزائل تباہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ مورموگاو بحری جہاز نے 19دسمبر 2021ءکو اپنی پہلی سمندری آزمائش شروع کی تھی۔ یہ جہاز163میٹر لمبا اور 17میٹر چوڑا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 30 ناٹیکل میل فی گھنٹہ ہے۔ 
جہاز 

ای پیپر-دی نیشن