وفاق نے چیئرمین پی ٹی اے کو توسیع دینے کی سمری مسترد کردی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاق نے چیئرمین پی ٹی اے کو توسیع دینے کی سمری مسترد کردی نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے ,عامر عظیم باجوہ 2 جنوری کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے ذرائع کے مطا بق چیئرمین پی ٹی اے کو مزید 4 چارماہ کی توسیع دینے کی سمری حکومت کو بھیجی گئی تھی کابینہ ڈویژن نے نئے چیئرمین پی ٹی اے کیلئے 15 یوم میں درخواستیں طلب کر لی ہیں عامر عظیم باجوہ کی تعیناتی 2018 میں 4 سال کیلئے کی گئی تھی چیئرمین کیلئے عمر کی حد 57 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ عامر عظیم باجوہ کی عمر 60 سال سے زائد ہے۔
سمری مسترد