• news

ہمیں انفرادی ‘ اجتمائی طورپر مستحق لوگوں کا خیال رکھنا ہے:احمر نائیک 


ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے کہا کہ ہمیں انفرادی اوراجتمائی طورپر مستحق لوگوں کا خیال رکھنا ہے،احساس راشن پروگرام عوام کی سہولت اورکفایت کا منصوبہ ہے جسے موثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے بھرپور کاوشیں کریں، دکانوں کی رجسٹریشن کے بعد انکی تصدیق ، بنک اکاو¿نٹس کے معاملات کوجلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام پرپیش رفت کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس کی صدارت کرتے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا امجد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاداکرم ، اسسٹنٹ ٹو ڈسٹرکٹ افسر انڈسٹریز رانا عدنان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شبیر حسین منور ودیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن