سرائے مغل و نواح مےں تجاوزات مافےا کا راج‘ ٹریفک نظام درہم برہم
سرائے مغل(نامہ نگار) ملتان روڈ کے ارد گرد تجاوزات سے ٹریفک جام معمول بن گےا۔ با اثر قبضہ گروپوں کے تجاوزات سے ہسپتال ،مین بازار اور دکانداروں کے راستے بند ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ المعروف ککھاں والی سڑک سرائے مغل کے اردگرد تجاوزات، ناجائز رکشوں ‘ بسوں، ٹرکوں ، ویگنوں کے اڈوں ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوںکی بھرمار کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے ۔ سرائے مغل ،ہلہ ،شیخم ،ہنجرائے کلاں کے مین بازار میں پیدل چلنا دشوار بنا رکھا ہے ۔ تجاوزات اور قبضہ گروپوں کی غنڈہ گردی نے شہری امن تباہ اور شریف دکانداروں اور تاجروں کا کاروبار تباہ کر رکھا ہے۔ بلدیہ اور انتظامیہ با اثر اڈہ مالکان ،ٹرک مالکان ،ٹیکسی سٹینڈ مالکان اور حکمران طبقہ کے چہیتوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی ۔ سماجی رہنما تنویر ، عوامی سماجی حلقوں اور تاجروں نے اے سی پتوکی اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کرتے کہا ہے کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز گرینڈ آپریشن کیا جائے۔