ننکانہ : پولیس کی کارروائی‘ 2 ملزم گرفتار برآمد ہونےوالی رقم مدعی مقدمہ کے حوالے
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر کے برآمد ہونےوالی 8 لاکھ روپے کی رقم مدعی مقدمہ کے حوالے کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او افتخار جوئیہ کی سربراہی میں ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گےا۔ ملزمان افتخار عرف استو اور حمید عرف خالد کے قبضہ سے نقدی اور مال مسروقہ کی فروختگی رقم برآمد کر لی۔ ملزمان مدعی مقدمہ باسط کو لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کوگرفتار کر لیا۔