• news

اسلام آباد ہائی کورٹ نے   عمران خان   نا اہلی کیس کی سماعت 19جنوری تک ملتوی کردی


اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر نا اہلی کیس کی سماعت 19جنوری تک ملتوی کردی ۔منگل کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔دوران سماعت سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ،سلمان ابوزر نیازی اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مقف اختیار کیا کہ جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی ۔
عمران نااہلی سماعت ملتوی

ای پیپر-دی نیشن