سرائے مغل: با اثر ملزموں کی فائرنگ سے 2 بھائی زخمی
سرائے مغل (نامہ نگار) مقدمہ درج کرانے پر با اثر ملزموں نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو شدید زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز با اثر ملزمان عطا محمد، اقبال، محمد علی، بلال، سجاد، احمد علی اور چار نامعلوم نے سرائے مغل روڈ بلاک کرکے پیدل جاتے دو بھائیوں ساجد اور راشد پر فائرنگ کر کے دونوں کو زخمی کر دیا۔ پتہ چلنے پر جب زخمیوں کے رشتہ دار اپنے پیاروں کو بچانے کیلئے آئے تو ملزموں نے فائرنگ کر کے انہیں بھی جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر بھگا دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔