بیلہ میں گیس دھماکہ، اموات کی تعداد 15 ہو گئی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بیلہ میںگیس کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 15 ہو گئی۔ پیر کے روز بیلہ شہرکے پر رونق علاقے چونگی منی بس سٹاپ کے قریب گیس کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 25سے زائد افراد زخمی ہو ئے تھے جبکہ منگل کو دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہو نے والے مزید 13 افراد زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ ٹراما سنٹر کراچی میں 7 زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
کوئٹہ دھماکا،اموات 15