2 خود کشیاں، قرض کی عدم ادائیگی پر محنت کش، پنکھے سے جھول گیا
کاہنہفیصل آباد (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) غربت‘ بے روزگاری، قرضہ اور مہنگائی کے باعث خاتون سمیت 2 افراد نے خود کشی کر لی۔ فیصل آباد میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر نسیم زوجہ خورشید سکنہ پیر محل نے زہریلا کیمیکل نگل لیا۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال میں منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی۔ کاہنہ کے علاقے الجنت ہومز سکیم میں دو بچوں کے باپ 30سالہ فیاض نے چھت کے پنکھے سے رسی باندھ کر پھنداڈال کر خودکشی کر لی۔ متوفی کی لاش کے قریب پرچی ملی جس پر لکھا تھاکہ قرض خواہوں کے ڈر اور تلخ رویئے سے تنگ آکرخودکشی کر رہا ہوں اور ساتھ ہی اپنی بیوی عروسہ اور بچوں سے معافی مانگی۔ اہل محلہ نے بتایاکہ ضامن نے قرض لے رکھا تھا، بےروزگاری اور ملکی حالات کے باعث ان کے قرض واپس نہ کر پا رہا تھا اور بہت پریشان تھا۔
خودکشی
خودکشی