• news

وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف عزیز کا حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع


اسلام آباد(وقائع نگار)وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ احتساب عدالت لاہور میں ریفرنس نمبر 22/2020زیر سماعت ہے،احتساب عدالت لاہور میں پیش ہونے کیلئے دو ہفتوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ادھراسلام آباد ہائیکورٹ سے دو مختلف کیسز میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظوری کے بعد سلیمان شہباز کی جانب سے ضمانتی گلزار احمد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانتی مچلکے جمع کرا دیے،ایف آئی اے اور نیب کے کیس میں 25,25 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے ہیں۔ 
 رجوع

ای پیپر-دی نیشن