سندھ حکومت کا 26 کوجزوی ‘27دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری
کراچی(آئی ا ین پی ) سندھ حکومت نے صوبے میں 26 دسمبر کو جزوی جبکہ 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کی جانب سے صوبے میں جزوی اور عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر کو مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوگی۔ یہ چھٹی کرسمس کے سلسلے میں دی جائے گی۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 26 دسمبر کی جزوی اور27 دسمبر کی صوبائی تعطیل کا اطلاق لازمی سروسز، کووڈ کی ایمرجنسی ڈیوٹی اور سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں میں شامل ملازمین پر نہیں ہوگا۔
سندھ عام تعطیلات