• news

حافظ آباد کے علاقے واہ بھوبھڑا میں پولیس وردی پہنے 10 ڈاکو¶ں نے سعودی پلٹ شہری کے گھر لوٹ مار کی


لاہور‘ حافظ آباد (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) لاہور‘ حافظ آباد میں متعدد شہریوں سے ڈاکو¶ں نے لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ لاہور سبزہ زار میںڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا ہے۔ حافظ آباد میں 3 کروڑ کی ڈکیتی ہوئی۔ لاہور لیاقت چوک کے قریب ڈاکو اےک فارمیسی میں گھس کر لوٹ مار کر رہے تھے۔ گارڈ نے مزاحمت کی تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی ۔ جس سے سکیورٹی گارڈ عبدالواحد موقع پر ہی ہلاک ہو گےا جبکہ ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوو¿ں نے ڈیفنس کے علاقہ میں اشفاق کے اہل خانہ سے 7 لاکھ ‘ زےورات، جنوبی چھاو¿نی میں احمد کے اہلخانہ سے 5 لاکھ اور زےورات، شاہدرہ میں عابد کے گھر سے 4لاکھ‘ زےورات اور دےگر سامان، چوہنگ میں اکرم سے 5 لاکھ‘ گلبرگ میں رضا سے 2لاکھ اور موبائل فون، نواب ٹاو¿ن میں جواد سے ڈےڑھ لاکھ، ٹاو¿ن شپ میں منیر سے45ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں سلیم سے 36ہزار اور موبائل فون، راوی روڈ میں عمر سے21ہزار اور موبائل فون‘ ساندہ میں عون سے7 ہزار اور موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروں نے ڈیفنس، نصیر آباد، غالب مارکیٹ اور برکی کے علاقوں سے چار گاڑیاں‘ راوی روڈ، مصری شاہ، شفیق آباد، مزنگ، شادمان، سندر، مانگا منڈی اور اچھرہ کے علاقوں سے 8موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔ حافظ آباد کے علاقہ راہ بھوبھڑا میں پولےس کی وردےوں مےں ملبوس دس سے زائد ڈاکو سعودی عرب پلٹ شہری کے گھر سے زیورات، نقدی اور غیر ملکی کرنسی سمیت 3کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ رمضان دس روز قبل سعودی عرب سے آیا تھا۔گزشتہ روز رمضان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سو رہا تھا کہ رات 10سے زائد ملزمان آئے۔ دروازہ کھٹکا کر بتایا کہ وہ پولیس والے ہیں۔
ڈاکے

ای پیپر-دی نیشن