• news

افغانستان، اقوام متحدہ کے تعمیر کردہ گھر متاثرین زلزلہ کے حوالے 

کابل (اے پی پی) افغانستان میں اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی  کے تعاون سے تعمیر کردہ نئے گھر زلزلہ متاثرین کے حوالے کر دیئے گئے۔ رواں سال افغانستان کے صوبہ  پکتیکا میں22 جون کو 5.9 شدت کا زلزلہ  ریکارڈ کیا گیا جس سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ یو این ایچ سی آر کے تعاون سے بے گھر افراد کے لیے نئے تعمیر  کردہ گھر جو سولر پینلز، بیت الخلا اور روایتی ہیٹر سے لیس ہیں، متاثرین کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ رہائشی  بارہ خان نے کہا کہ یو این ایچ سی آر سردیوں کے بعد اس علاقے میں 2سکول اور ایک کلینک کی تعمیر کا کام شروع کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن