سیالکوٹ: ادھار دیئے 15 لاکھ مانگنے پر اوباش کی خاتون سے زیادتی
سیالکوٹ (نامہ نگار) پندرہ لاکھ روپے کی واپسی مطالبہ کرنے پر ملزم نے خاتون کو ہوٹل بلا کر زیادتی کر ڈالی۔ تھانہ مراد پور کے علاقہ سبلائم چوک میں (ت) بی بی سے عدنان قمر نے پندرہ لاکھ روپے ادھار لے رکھے تھے اور رقم کے بدلے 15لاکھ روپے کا بوگس چیک دیا۔ کیش نہ ہوا جس پر خاتون نے ملزم عدنان قمر کو فون کیا تو اس نے رقم دینے کےلئے اس کو مقامی ہوٹل بلایا۔ خاتون کے مطابق عدنان قمر نے اسے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور چیک بھی چھین لیا۔
زیادتی