• news

قصور: مقدمہ بازی پر خاتون کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا 


قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصورکے نواح ہلہ چو ک کے قریب مقدمہ بازی پر ملزمان نے خاتون کو تشددکر کے قتل کر دیا۔ شمسی ٹاو¿ن چک 36کے رہائشی شہباز نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری بیٹی عروج ملزم سکندر کے ساتھ جا رہی تھی کہ میری بیوی ساجدہ نے میری بیٹی کا ہاتھ پکڑا اور روکنے لگی، اسی دوران ملزمان سکندر، ابرار اور نامعلوم آئے اور میری بیوی پر بری طرح سے تشدد شروع کر دیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ہے، ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
قصور، قتل

ای پیپر-دی نیشن