• news

ملک میں عدم استحکام، انتشار پھیلانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا: گورنر 


لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلانے والوں کو انشاءاللہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی سیلاب کی تباہ کاریوں اور معاشی مسائل کی وجہ سے مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ اتحادی حکومت معیشت سمیت تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کے لئے اقدامات اٹھا ئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پوری ٹیم عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ قبل ازیں، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی دعوت پر آج یہان گورنر ہاﺅس لاہور میں بلوچستان کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کے طلباءنے مطالعاتی دورہ کیا۔
گورنر پنجاب

ای پیپر-دی نیشن