• news

میٹرک یکم اپریل ‘انٹرمیڈیٹ کا  امتحان 20 مئی سے شروع ہو گا 


لاہور (سپیشل رپورٹر) تعلیمی بورڈ لاہور نے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان 2023ءکے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 20 مئی 2023ءسے شروع ہو گا جبکہ میٹرک کا سالانہ امتحان مﺅرخہ یکم اپریل 2023ءسے شروع ہوگا۔ امیدواران سنگل فیس کے ساتھ 7 فروری سے 7 مارچ، ڈبل فیس کے ساتھ 8مارچ سے 16 مارچ، ٹرپل فیس کے ساتھ اپنے داخلہ فارمز مﺅرخہ 17 مارچ سے 22 مارچ تک جمع کروا سکتے ہیں اور میٹرک میں شرکت کیلئے امیدواران اپنے داخلہ فارمز سنگل فیس کے ساتھ 18 جنوری 2023ئ، ڈبل فیس کے ساتھ 30 جنوری اور ٹرپل فیس کے ساتھ7 فروری تک جمع کروا سکتے ہیں۔
امتحانات

ای پیپر-دی نیشن