بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زرمبادلہ میں غیرمعمولی کمی
اسلام آباد (این این آئی)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زرمبادلہ میں غیرمعمولی کمی ہوگئی، نومبر میں اوور سیز کمیونٹی نے صرف دو ارب دس کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں کی اوسط ماہانہ وکررز ترسیلات تقریبا دس فیصد کم ہوئیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زرمبادلہ میں غیرمعمولی کی وجہ دنیا میں منہگائی، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں فرق ہے،اس کے علاوہ ملک چھوڑنے والوں کے اثاثے منتقلی بھی ترسیلات زر میں کمی کا سبب ہے۔
زرمبادلہ کمی