• news

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی 40 ویں برسی آج منائی جائےگی


ملتان(اے پی پی)قادرالکلام شاعر ،قومی ترانے اور شاہنامہ اسلام کے خالق ابوالاثر حفیظ جالندھری کی آج 21 دسمبر کو40ویں برسیمنائی جائے گی۔ حفیظ جالندھری 14جنوری 1900کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔وہ گیت، نظم اور غزل کے شاعر تھے۔انہوں نے چار جلدوں میں شاہنامہ اسلام تخلیق کیا۔ان کے گیت ابھی تو میں جوان ہوں کو بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔ان کا انتقال 21دسمبر 1982کو لاہور میں ہوا۔
حفیظ جالندھری برسی

ای پیپر-دی نیشن