• news

چک جھمرہ میں غیر قانونی مقیم  چینی شہری اسلحہ سمیت گرفتار 


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی مقیم چینی شہری کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔ ملزم نے پسٹل پر سائلنسر بھی لگا رکھا تھا، تفصیل کے مطابق تھانہ چک جھمرہ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عاطف نے پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واپڈا سٹی کے قریب چھاپہ مار کر چینی باشندے جینگ ماﺅ سے دو عدد پسٹل تیس بور برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزم کے ویزا کی میعاد بھی ختم ہو چکی ہے۔ پولیس کا گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
چینی شہری گرفتار

ای پیپر-دی نیشن