سندھ ہائیکورٹ کا لڑکی سمیت 6 لاپتا افراد کو بازیاب کرانے کا حکم
کراچی(آئی ا ین پی ) سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی سمیت 6 افراد کے لاپتا ہونے سے متعلق درخواست پر کم سن ثمرن سمیت دیگر کو بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت عالیہ میں لڑکی سمیت 6 لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لڑکی کی بازیابی کے لیے پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ لڑکی کی عدم بازیابی پر بوڑھی والدہ کمرہ عدالت میں روتی رہی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مقف دیا کہ لڑکی کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے اغوا کیا گیا۔ اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس تاحال بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔ عدالت نے کمسن لڑکی، موسی بن سجاد سمیت دیگر لاپتا افراد کو بازیاب کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے محمد وقاص اور علی رشید کی بازیابی کی درخواست عدم پیروی پر مسترد کردی۔ دونوں شہری بغدادی اور پیرآباد کے علاقے سے لاپتا ہوگئے تھے۔ پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ابراہیم حیدری کے علاقے کا شہری غلام محمد گھر واپس آگیا۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست نمٹا دی۔
سندھ ہائیکورٹ