ملائیشیا،وزیراعظم انورابراہیم پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب
کوالالمپور(این این آئی )ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم پارلیمان سے اعتماد کاووٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں اور پارلیمان نے اکثریت سے ان کے حق میں تحریک اعتماد منظورکرلی ہے۔انورابراہیم نے اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا تھا جبکہ ان کے حریف اور سابق وزیراعظم محی الدین یاسین نے پارلیمان میں ان کی حمایت پرشکوک وشبہات کا اظہار کیا تھا۔پارلیمان میں حزب اختلاف کی جانب سے اس کے خلاف دلائل دیے جانے کے بعد تحریک اعتماد سادہ صوتی ووٹ سے منظورکی گئی ہے کیونکہ انورابراہیم پہلے ہی بادشاہ کی جانب سے باضابطہ نامزدگی کے بعد وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھاچکے ہیں۔وزیرمواصلات فہمی فضیل نے کہا کہ ہمیں پارلیمان میں کافی اکثریت حاصل ہے اور یہ دوتہائی ہے۔حزب اختلاف کے بلاک نے 222ارکان پرمشتمل پارلیمان میں ان قانون سازوں کی تعداد پر سوال اٹھایا تھاجنھوں نے انورابراہیم کی حمایت کی تھی۔
ملا ئےشےا کے وزےر ا عظم