• news

پی اے سی کے اجلاس میں وزارت دفاع  کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ


اسلام آباد (نامہ نگار) پی اے سی کے اجلاس میں وزارت دفاع کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ، اجلاس ان کیمرہ کر کے میڈیا کو کمیٹی روم سے باہربھیج دیا گیا۔ حکومتی رکن شیخ روحیل اصغر کی جانب سے اجلاس ان کیمرہ کرنے کی مخالفت کی گئی۔ نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت دفاع کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس شروع ہوتے ہی چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ سیکرٹری دفاع کی درخواست ہے کہ اجلاس کو ان کیمرہ کیا جائے، اجلاس میں کچھ ایسے معاملات زیر غور آنے ہیں جن پر میڈیا کی موجودگی میں بات نہیں ہو سکتی۔ چیئرمین پی اے سی نورعالم نے سیکرٹری دفاع کی درخواست پر اجلاس ان کیمرہ کر دیا۔ میڈیا کے نمائندوں کو کمیٹی روم سے باہر بھجوا دیا گیا۔ رکن پی اے سی شیخ روحیل اصغر کی اجلاس ان کیمرہ کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بہت حساس معاملہ زیر غور نہیں آنا تو اجلاس ان کیمرہ نہ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن