ڈالر 55 پیسے مہنگا، سونے کا بھاؤ نہ کھل سکا، سٹاک مارکیٹ میں مندا
کراچی (کامرس رپورٹر) روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بنک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 28 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قدر بڑھ کر 225.40 روپے کی سطح پر آگئی۔ جبکہ 55 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 234.40 روپے پر جا پہنچی۔ یورو کی قدر میں2روپے کا اضافہ سے بڑھ کر 259روپے جبکہ 1روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 296روپے ہو گئی۔ ادھر ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل شدید اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کا بہاؤ نہ کھل سکا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل تیسرے روز بھی مندا رہا کے ایس ای-100 انڈیکس میں 490 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 490 پوائنٹس کمی کیساتھ 393 پر بند ہوا۔