• news

استعفوں کی منظوری،آج قومی اسمبلی نہیں جائینگے:سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے:پی ٹی آئی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج 5 بجے شام طلب کر لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں پیش نہ ہونے اور استعفوں کی منظوری کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی نے قومی اسمبلی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور سپیکر کے سامنے پیش ہونے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی ہے۔ لیکن استعفوں کی منظوری کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت نے جلد بازی میں اجلاس بلا کر سازشی ذہنیت کا ثبوت دیا ہے۔ حکومت نے ایک دن میں اجلاس ملتوی کرکے دوبارہ بلا لیا۔
قومی اسمبلی/ پی ٹی آئی

ای پیپر-دی نیشن