سیلاب متاثرین کو اب بھی چیلنجز کا سامنا ہے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سندھ کے شہر خیرپور کے دورے پر ہیں۔ سیلاب متاثرین کو اب بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے دوران پرواز وزیراعظم کو موجودہ صورتحال اور بحالی کی کوششوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اے پی پی کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلح افراد کی جانب سے اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے گھر میں گھسنے اور گھریلو ملازمین پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ بدھ کو اینکر پرسن شفا یوسفزئی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیسکو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی گئی ہیں۔ انہوں نے شفاءیوسفزئی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
مریم اورنگزیب