• news

تلاشی کارروائیاں جاری،خواتین،بچوں سمیت 6افراد گرفتار


سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ پونچھ میں ایل او سی عبور کرنے کی کوشش کے دوران ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان چھ افراد جن میں تین خواتین ، دو بچے اور ایک مرد شامل۔ چکندا باغ پونچھ میں ظفر اقبال ولد خادم حسین ساکن گوہلد مینڈھر کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ کنبے سمیت سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ دوسری جانب انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے محبوس چیئرمین احسن اونتو نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔ 

ای پیپر-دی نیشن