• news

لاہور ماسٹر پلان2050منظور،بنوں آپریشن پر اداروں کو سلام،ضلع تونسہ وعدہ پورا کردیا:پرویز الہیٰ


لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا 8 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری دی گئی اور مستقبل میں زرعی اراضی کو محفوظ بنانے کی پالیسی پر زور دیا گیا اور اربن، رورل توازن کے لئے پائیدار اقدامات کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں گرین لینڈ ایریا کا تناسب 7 سے 20 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔ ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور ٹاو¿ن لیول تک ٹرانسپورٹ، کمرشل اور انڈسٹریل ایریا کی پلاننگ کی جائے گی۔ ماسٹر پلان میں روڈا اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹس کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ اجلاس میں لاہور ماسٹر پلان 2050 کے تناظر میں ٹورزم، ماحولیات اور اربن سہولتوں کے فروغ کی منظوری دی گئی۔ مالی سال 2022-23 کے ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے اضافی فنڈز کے اجراءکی منظوری دی گئی۔ ایل ڈی اے، فنانس، ریونیو اور ریکوری ونگز ہیڈز کے سروس سٹرکچر کو بہتر بنانے کی منظوری دی گئی۔ آئی ٹی کیڈر میں تعیناتی اور پروموشن کے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر افتخار اور دیگر مالکان کے قانونی ورثاءکے ساتھ آو¿ٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں شوئفات سکول سے معاہدہ کی تجدیدکی اصولی منظوری دی گئی۔ دریں اثنا پرویزالٰہی نے بنوں میں ہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداءکے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب گجرات کے قریب ٹرک اور رکشے کے درمیان تصادم کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور پی ٹی آئی رہنما شریف مزاری کے شوہر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے تونسہ کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایم این اے خواجہ شیرازالمحمود، محمد خان لغاری کو تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن دیا۔ وہوا، تونسہ اور کوہ سلیمان کی تحصیلیں نئے ضلع تونسہ میں شامل ہوگی اور ضلع تونسہ 362 یونین کونسلوں پر مشتمل ہوگا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ 2005 میں تونسہ کو جلسہ عام میں ضلع کا درجہ دینے کا وعدہ کیا۔
پرویزالٰہی

ای پیپر-دی نیشن