• news

پی ٹی آئی کے ساتھ دوسرا مذاکراتی راؤنڈ، ق لیگ نے حلقوں کا جائزہ لیا 


لاہور (نیوز رپورٹر+خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر ہوا۔ مذاکرات میں چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی، چودھری حسین الٰہی، تحریک انصاف کی طرف سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، فواد چودھری اور حافظ فرحت عباس نے شرکت کی۔ مسلم لیگ ق کی جانب سے حلقوں کا فہرست وائز جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی اس حوالے سے مذاکرات کا پہلا راؤنڈ ہو چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن