مایوسی ہوئی،افغان حکام خواتین کی اعلیٰ تعلیم معطلی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں:پاکستان
اسلام آباد؍ کابل (خصوصی نامہ نگار+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے افغانستان سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے مایوسی ہوئی، اس معاملے پر پاکستان کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہر مرد و عورت کو تعلیم کا حق حاصل ہے لہٰذا، افغان حکام اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ خواتین پر یونیورسٹیز میں پابندی کے فیصلے کے خلاف کابل میں خواتین نے مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک نے لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کی مذمت کی ہے۔