”انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند“ معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں
لاہور (کلچرل رپورٹر) سدا بہار گیت ”انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند“ سے شہرت حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں۔ بلقیس خانم مرحوم ستار نواز استاد رئیس خان کی اہلیہ تھیں۔ بلقیس خانم کے بھائی محسن رضا بھی معروف موسیقار ہیں۔ نماز جنازہ آج بعد از نماز مغرب امام بارگاہ خیر العمل کراچی میں ادا کی جائے گی۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں سینکڑوں گانے گائے جن میں کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں، وہ تو خوشبو ہے ہوا¶ں میں بکھر جائے گا، بھی شامل ہیں۔ بلقیس خانم کا شوبز حلقوں میں ایک بڑا نام تھا۔ ان کی گائیگی نئے آنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
بلقیس خانم