فیصل آباد: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں میں گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔اس ضمن میں گزشتہ روزمجموعی طور پر1356۔ انسپکشنز کے دوران 58 ناجائز منافع خوروں اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کو ایک لاکھ 39 ہزار 500 روپے جرمانہ،چار دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اور دوکو موقع سے گرفتارکرکے حوالہ پولیس اور مقدمات درج کرائے گئے۔